بھارت کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کیلئے پاکستان سے تعاون کرے: امریکا
امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
Jobs Sarkari 149 Govt. Jobs Online Jobs Work From Home Other Jobs
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پراظہار افسوس بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے مارکو روبیو کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
Jobs Sarkari 149 Govt. Jobs Online Jobs Work From Home Other Jobs
وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی جبکہ پاکستان کو 152 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
مارکو روبیو نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے دونوں فریقوں کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Jobs Sarkari 149 Govt. Jobs Online Jobs Work From Home Other Jobs

.jpg)

Comments
Post a Comment